بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

زرداری کاحکومت سے ”آزادی “کا مطالبہ

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کی آزادی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ اس قانون کو سینیٹ کی اطلاعات کی کمیٹی پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ پارٹی یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ پریس کے ضابطہ اخلاق کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے کیونکہ یہ ضابطہ اخلاق اطلاعات تک رسائی اور شہریوں کے حقوق کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔ اطلاعات تک رسائی کا قانون سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات نے ایک سال قبل منظور کر لیا تھا اور حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک یہ قانون قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جس سے حکومت کے ارادوں کے متعلق سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ میڈیا کے لوگوں کے خلاف سخت قسم کے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ میڈیاسے متعلقہ افراد کے تحفظ کے لئے اداراجاتی طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ میڈیا کے لوگوں کے خلاف جرم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ، شفافیت اور احتساب کے لئے میڈیا کی آزادی بنیادی ستون ہے جسے کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ اس وجہ سے میڈیا کے لوگوں کے خلاف جرائم سرزد ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…