بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لاہور، اندوہناک واقعہ،شہری لر ز اٹھے

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )دوسری شادی کرنے والی خاتون کو بیٹی سمیت قتل کر کے لاشیں دفن کر دی گئیں ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ، ایک اور واقعہ میں راجباہ سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔اہل علاقہ کے مطابق لاہور کی رہائشی 26سالہ نازیہ بی بی کی پہلی شادی لاہور ہی کے جمشیدمسیح سے ہوئی تھی جس میں سے اسکے چار بچے تھے ۔ نا گزیروجوہات کی بناءپر نازیہ نے جمشید مسیح سے طلاق لے لی اور محلہ عیسائیاں والا چونیاں کے حیدر مسیح نامی شخص سے دوسری شادی کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ نازیہ کے پہلے شوہر سے تین بچے اسکے ساتھ نہیں رہتے تھے جبکہ ایک چھ سالہ بیٹی اسکے ساتھ رہ رہی تھی ۔چند روز قبل ماں ،بیٹی اچانک لا پتہ ہو گئیں۔گزشتہ روزمحلے کے لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ انکی گیند حیدرمسیح کے بھائی امجدمسیح کے گھر میں چلی گئی جب لڑکے گیند اٹھانے گئے تو انہیں کھدائی کی گئی زمین میںایک انسانی ہاتھ دکھائی دیا جسے دیکھ کر لڑکوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے دونوں لاشیں نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔واقعے کی اطلاع کے بعد علاقے بھر میں خوف و ہراس کی فضاءپھیل گئی ۔ایک اور واقعہ میں سرائے مغل کے علاقہ روڈے راجباہ سے چار سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے گاﺅں روڈے کے قریبی راجباہ سے لاہور کی جانب سے پانی میں بہتی ہوئی چار سالہ بچی کی لاش باہر نکالی جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…