بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان دھاندلی کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ,احسن اقبال

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بہترین حکومتی اقدامات سے دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت نہیں۔ آئندہ دس برسوں میں پاکستان کو دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کہتے ہیں سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت نے الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے راولپنڈی میڈیکل کالج کے گیارہویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مجموعی طور پر تین سو نوے طلبہ کو ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی کے حامل دس طلبہ کو طلائی تمغے دیئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج فارغ التحصیل ہونیوالے ڈاکٹرز معاشرے کی بہتری کیلئے کردار کریں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت نے الطاف حسین کے فوج اور سیکورٹی اداروں سے متعلق بیان کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری کے بعد ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے ، موجودہ حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث آج دنیا یہ ماننے پر مجبور ہوگئی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت نہیں۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دو ہزار پچیس تک پاکستان دنیا کی پچیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے۔ حکومت تمام چینلجز کو شکست دے گی ، ترقی کے لیے محنت میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سماعت سپریم کورٹ کے سینئر ججز کر رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…