اسلام آباد(نیو زڈیسک)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ایک بجکر35 منٹ پر سوات ،مالاکنڈ اور ان کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زلزلہ زیر زمین گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔