اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے 50 ملزموں کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں مظاہرین پر فائرنگ کے الزام میں ایس ایچ او عامر سلیم اور ایلیٹ فورس کے تین اہلکار پیش ہوئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او عامر سلیم نے بتایا کہ اس مقدمہ کی ایک اورایف آئی آر درج ہوچکی ہے جس پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ لہذا ایک مقدمہ کی صورت میں ایک ہی واقعہ کے دوسرے مقدمہ پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر اپنا تحریری بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیتے ہوئے اسی مقدمہ کے 50 ملزمان کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں