اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر یار محمد رند اور ان کے بیٹے کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ یار محمد رند پر اپنے علاقے میں غیر ملکی تیل کمپنیوں سے بھتہ لینے کا الزام ہے۔ یار محمد رند اور ان کے بیٹے پر سندھ کے علاقے بھت جبل میں سے تیل اور گیس نکالنے والی غیر ملکی تیل کمپنیوں سے بھتہ لینے کا الزام ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غیر ملکی تیل کمپنی نے سندھ حکومت کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں یار محمد سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ یار محمد رند نے اس کمپنی سے ماہانہ دو کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔