اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پاکستان کے طلباءو طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ عربی کے ساتھ ساتھ چینی زبان کو ضرور سیکھیں ۔ تاکہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو چینی زبان کا سیکھنا ان کے لئے بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ چین اس وقت اقتصادی اور معاشی طور پر پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اس لئے بہتر ہے کہ ہمیں چینی زبان پر عبور حاصل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ چھٹی زبان سے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں چینی زبان پڑھائی جائے ۔ جس پر اس سال سے عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح چینی حکومت نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جو منصوبہ جات اور صنعتیں لگانی ہیں اس میں چینی عوام کی بھاری تعداد نے بھی حصہ لینا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں ان کی زبان سے واقفیت حاصل ہونی چاہئے تاکہ ہمیں بھی مسائل پیدا نہ ہو سکیں ۔
مزید پڑھئے:بچھو ماں کا پیٹ کھا کر جنم لیتا ہے ماں کی عزت نہ کرنے والا شخص زمین کا بچھو ہے