کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں سندھ مسلم سوسائٹی کی عمارت میں ا گ لگ گئی ، ابتدائی طور پر ا گ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ا گ لگنے میں شارٹ سرکٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، ا گ عمارت کی تیسری منزل میں لگی ہے ، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے مسلسل کوشش کے بعد ا گ پر قابو پا لیا۔ دوسری طرف کراچی کے علاقے عیدگاہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر پلاسٹک کے کارخانے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ سے کارخانہ تباہ ہوگیا جبکہ دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ کراچی کے علاقے عیدگاہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر پلاسٹک کے کھلونے بنانے کے ایک کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی جس نے اوپر منزل پر واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آدھے گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پلاسٹک کا کارخانہ تباہ ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے جس نے پلاسٹک اور کارخانے میں رکھے گئے پٹرول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ا گ تیزی سے پھیلی ، تاہم فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ا گ پر قابو پالیا۔