اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزارت مذہبی امور کی طرف سے امام کعبہ کے دورہ پاکستان میں مقرر کئے گئے مترجم وزارت کے سابق آفیسر بہرا للہ ہزاروی کو غلط ترجمے کی وجہ سے گزشتہ روزفیصل مسجد میں امام کعبہ کے خطبے کا اردو ترجمہ کرنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ کے دورہ پاکستان میں وزارت کے سابق آفیسر بہر اللہ ہزاروی کو امام کعبہ کا آفیشل مترجم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ اکثر مواقع پر غلط اردو ترجمہ کرتے رہے بالخصوص امام کعبہ کے دورہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں بہر اللہ ہزاروی اکثر غلط ترجمہ کرتے رہے جس کی شکایت پر انہیں مترجم کے فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا۔ کل بھی بہر اللہ ہزاروی امام کعبہ کا خطبہ جمعہ کو ترجمہ کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیے:ہو میراکام غریبوں کی حمایت کرنا۔۔۔ یتیموں کا باپ اور چین کا گمنام ہیرو’’بے فنگ لی‘‘