چارسدہ،آفتاب شیرپاﺅپرحملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی، ایک مشتبہ شخص گرفتار

1  مئی‬‮  2015

 چارسدہ(نیوزڈیسک)کاو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروںنے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو کے قافلے پر جمعرات کے دن ہونے والے خود کش حملے کے بعد ایک کاروائی کے دوران علاقہ ترنگزئی سے ایک مشتبہ شخص عبد السلام عرف جاوید کو حراست میں لے لیا ہے۔ جاوید کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے اور وہ اسی علاقہ میں رہائش پذیر تھا جہاں پر آفتاب احمد خان شیر پاو کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عبدالسلام عرف جاوید کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے جاوید پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ڈی ایس پی چارسدہ رضا محمد خان نے اس حوالے سے گرفتاری سے لاعملی ظاہر کی البتہ انہوںنے جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کی انگلی کی برآمدگی کی تصدیق کی اور کہاکہ خود کش حملہ آور کی انگلی کو محفوظ کرکے فنگر فرنٹس حاصل کئے گئے ہیں جس سے تفتیشی ٹیم کو بہت مدد ملی گی۔آفتا احمد خان شیر پاو پر خود کش حملے کی تحقیقات کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیر پاو پر خود کش حملہ میں ملوث ملزمان یا سہولت کاروں کے خلاف پولیس جنگی بنیادوں پر کاروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی چارسدہ رضا محمد خان ، ڈی ایس پی تنگی عبد الرشید مروت ، ایس ایچ او تھانہ عمرزئی اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ عمرزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائیگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…