منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین نے عسکری قیادت پرتنقیدنہیں کی ،رابطہ کمیٹی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی پاکستان اور لندن کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا کہ  جرنل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹویٹ پیغامات کے جواب پرکہا کہ گزشتہ رات الطا ف  نے اپنے خطا بپرعسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار راحیل شریف کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔انہوںنے کہاکہ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے آرمی چیف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ تنقید نہیں بلکہ تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر تنقید نہیں کی بلکہ قائدتحریک نے اپنی تقریر میں کہاکہ فرقہ واریت کے حوالے سے تحقیقات کرواراھا ہوںاور اگر ایم کیوایم کا کوئی فردحتی کہ میرا بھائی بھی ملوث ہو اتو اسے سرعام پھانسی پر لٹکادو۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کی جانب سے پریس کانفرنس میں آٹھائے گئے اس نکتہ پر وزیر اعلی ہاوس میں ہونےو الی ملاقات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ وہاں سابق صدر ا ٓصف زرداری ، اور قائم علی شاہ کے علاوہ موجود تیسری شخصیت مراد کسی عسکری ادارے یا اس کے فرد سے نہیں جس کی ہم خود تحقیقات کررہے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف بھی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی سطح پر ایک ملین مارچ میں نہ صرف عوامی سلیوٹ بلکہ قائد تحریک نے پاک فوج کے شہید جوانوں اور افسروں کو سیلوٹ پیش کیا متعدد موا قع پر پاک فوج کے لئے اپنے لاکھوں کارکنان کو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مدد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا یہ عوام میں فوج کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ضرب عضب آپریشن جاری ہے ایک بد نام زمانہ پولیس افسرکی طرف سے نام بنام غداری ، ملک دشمنی ، اوربد نام ذمانہ را سے ایم کوایم جیسی محب وطن سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنے پر کسی کے بھی جذبات برانگختہ ہوسکتے ہےں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…