منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے،راﺅانوار

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی پولیس کے سینئر افسر راو¿ انوار نے کہا ہے کہ گزشتہ شب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دو ایسے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ہندوستان کے خفیہ ادارے ‘را’ سے تربیت حاصل کی تھی،ایم کیو ایم جیسی تنظیموں کوکالعدم قراردیا جانا چاہیے،ایم کیو ایم دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کرتی ہے، ایم کیو ایم طالبان سے زیادہ خطرناک ہے۔ جمعرا ت کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے نام طاہرعرف لمبا اور جنید ہیں جنہوں نے ہندوستان جا کر تربیت حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر ایم کیو ایم کو ‘دہشت گرد’ جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر پابندی لگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو سفارش کریں گے کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے، متحدہ طالبان سے خطرناک جماعت ہے اس پر بھی دیگر جماعتوں کی طرح پابندی عائد ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہندوستان جاکر اپنے نام تبدیل کیے اور ‘را’ سے مسلح تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ لندن جانے والوں کے خرچے خدمت خلق فاو¿نڈیشن سے ادا کئے جاتے ہیں۔ ہمارے پاس ایم کیوایم کے خلاف اور بھی بہت سے ثبوت ہیں۔راو¿ انوار نے انکشاف کیا کہ سارا کام ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور رہنما ندیم نصرت اور محمدانور کی ہدایت پر کیا جاتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ملزم طاہر لمبا نے میڈیا کے سامنے کہا کہ انڈیا میں سنی نامی ایم کیو ایم کے کارکن نے انہیں ایک کیمپ تک پہنچایا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ انہیں ہندوستانی ایجنسیوں نے جدید اسلحہ چلنے کی تربیت دی گئی جبکہ انہیں محمد انور نے ہندوستان جانے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم برے طریقے سے پھنس چکی ہیں جو اپنے لوگوں کو بھارت سے تربیت دلوا کر پاکستان میں کام کرواتی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان میں کارروائیاں ہوتی ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ دہشتگردوں کو بنکاک کے راستے بھارت لے جایا گیا تھا جہاں انھیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” نے ٹریننگ دی۔ دونوں دہشتگردوں کو لاہور کے راستے پاکستان میں داخل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی راو¿ انوار نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم کے ہر سیکٹر کے لڑکے بھارت ٹریننگ کے لئے جاتے ہیں،ابھی تک60 لڑکوں کی ٹریننگ کی اطلاعات ہے، لڑکوں کو بھارتی شہر ’دہرہ دون‘ میں تربیت دی جاتی ہے، تربیت کے بعد لاہور کے ذریعے پاکستان آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد انور بھارتی نڑاد برطانوعی شہری ہیں پاکستانی نہیں ہیں، لندن سیکٹریٹ سے زولفقار حیدر اور ندیم نصرت بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں ہیں۔ایس ایس پی ملیرراو¿ انوار نے بتایا کہ ملزمان کا نیٹ ورک پوریپاکستان میں ہے، گرفتارملزمان کے قبضے سے بارودی مواداوردستی بم بھی ملے،دونوں گرفتار دہشت گرد کے ایم سی کے ملازم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…