بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں دہشتگردوں کے800 ’سہولت کار‘گرفتار

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قانون نافد کرنے والے اداروں نے صوبہ پنجاب سے اّٹھ سے سو زائد ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور صوبے میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ’سہولت کار‘ ہیں۔گرفتار کیے جانے والے افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں ایسے تیرہ سو افراد کی نشاندہی کی ہے جو مختلف کالعدم تنظیموں کے ’سہولت کار‘ ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ا±ن میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقوں سے ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جو رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی ہے اس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، لشکر جھنگوی کے علاوہ سپاہ محمد سے ہے۔رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے سے کالعدم جماعتوں کی تیسری یا چوتھی سطح کی لیڈرشپ سے تعلق رکھنے والے چالیس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کی نگرانی کے لیے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے ادارے سپیشل برانچ میں بھی بڑے پیمانے پر تنظیم نوکی جا رہی ہیں اور اس میں سویلین افراد کو بھی بھرتی کرنے سے متعلق کام ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے جانے والے سات قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چودہ ہزار سے زائد مقدمات درج کرنے پندرہ ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کرکے ا±ن کے مقدمات عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔ گرفتار ہونے والے افراد نے لاوڈ سپیکر ایکٹ، غیر قانونی اسحلہ اور وال چاکنگ سے متعلق قوانین کے خلاف ورزی کی تھی۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد مدارس کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ ان مدارس میں زیر تعلیم طلبا کے کوائف بھی اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایسے افراد کی تعداد 3500 سے زائد ہے جنہیں انسداد دہشت گردی کے فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے جن کی مانیٹرنگ ایک خصوصی چپس کے ذریعے کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…