ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملائیشیاکی طرزپراینٹی کرپشن اکیڈمی بنائی جائے،چیئرمین نیب

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین نے کہاہے کہ ملائیشیا کی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی طرزپر نیب اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے۔ قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت جمعرات کونیب ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس میں انویسٹی گیٹرزکے بنیادی کورس کیلیے ٹریننگ اینڈریسرچ ڈویڑن کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹرجنرل ٹریننگ اینڈریسرچ ڈویڑن نے نیب کے تفتیشی افسران کے لیے 2015 کے دوران تربیتی ضروریات اوراستعداد کارمیں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں سے متعلق ایک پریزنٹیشن دی۔ انھوں نے بتایاکہ نیب نے بنیادی تنخواہ کے اسکیل 16 سے 18 تک کے 132 تفتیشی افسران کی بھرتی کاعمل شروع کیاہے جوجلد مکمل ہوجائے گا۔ نیب ہیڈکوارٹرزکا ٹریننگ وریسرچ ڈویڑن مستقبل کے تفتیشی افسران کے لیے انویسٹی گیٹرزبیسک انڈکشن کورس۔ VII کااہتمام کررہا ہے۔7 تربیتی موڈیولزکے اندرجن مندرجات کوشامل کیاگیاان میں لا انفورسمنٹ، گورنمنٹ ورکنگ لا، انویسٹی گیشن، وائٹ کالر کرائمز، پریونشن رجیم اوراسٹڈی وزٹس شامل ہیں۔ پولیس تربیتی کالج سہالہ میں مستقبل کے تفتیشی افسران کے لیے انویسٹی گیٹرزبیسک انڈکشن کورس VII)2015) کا اہتمام کیاجائے گا۔ چیئرمین نیب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ تربیت نیب کے تمام رینکس کی استعداد کارمیں اضافے کاایک اہم پہلواورایک ایسا عمل ہے جس سے عملی اورمفید کوششوں میں اضافے کے لیے انسانی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔معیارکو یقینی بنانے کے لیے تمام تفتیشی افسران، ریفریشراور کیپیسٹی بلڈنگ کورسزکے ذریعے ایک معیاری نصاب کی ضرورت ہے جس سے نیب کوایس اوپیز، قوانین اورقواعد کے معیاری اطلاق کے حصول میں مددملے گی۔ انھوں نے ڈی جی ٹریننگ اینڈریسرچ کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسران کوجدید خطوط پرتربیت دینے کیلیے انویسٹی گیٹرز بیسک انڈکشن کورس کے سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھاجائے اورنیب فارنسک لیب کے مناسب طورپر کام کرنے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…