منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور تخریب کاری تقریباً ختم ہوچکی ہے، وزیر اعظم

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر علی / پشاور (نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں کراچی کے حالت بہتر ہوگئے ہیں اور شہر سے ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور تخریب کاری تقریباً ختم ہوچکی ہے۔پشاور میں بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے اور چاہتے ہیں ترقی صرف بڑے شہروں میں نہیں بلکہ ہر جگہ نظر آئے، ملک میں بے امنی سے تقریباً 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا تاہم اس بے امنی کو ختم کرنے کے لئے سب قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں خوشحالی آئے اور سرمایہ کاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں کراچی کے حالت بہتر ہوگئے ہیں، شہر سے ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور تخریب کاری تقریباً ختم ہوچکی ہے اور چاہتے ہیں کہ ملک میں عوام خود کو محفوظ سمجھیں۔وزیر اعظم نے پشاور میں حالیہ بارشوں اور طوفان سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ طوفان سے خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان نے شدید نقصان کیا جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی شدید طوفان کی پیش گوئی نہیں کی تھی، امدادی رقم جاں بحق افراد کا نعم البدل نہیں لیکن اس سے ان کے دکھ کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو ایک بین الاقوامی شہر بنایا جائے گا اور گوادر سے خنجر اب تک سڑکیں بنیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی فائدہ ہوگا۔اس سے قبل میر علی میں آئی ڈی پیز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کیا، امن کے لئے فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور شمالی وزیرستان میں امن قائم کرنے پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے مکینوں نے گھروں سے دور مشکل وقت صبر اور ہمت سے گزارا لیکن آج وہ اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں جس کی انہیں بہت خوشی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں دہشت گردی پر قابو پاکر حالات سازگار کر دیئے گئے ہیں، کلیئر کرائے گئے علاقوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے جب کہ آئی ڈی پیز کے علاقوں میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے، متاثرین کو ان کے علاقوں میں تمام سہولیات فراہم کریں گے جب کہ حکومت گھر بنانے کے لئے بھی آئی ڈی پیز کو وسائل مہیا کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…