بنوں ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف پشاور سے بنوں پہنچ گئے۔ وزیر اعظم ا پریشن ضرب عضب کے دوران کلیئر کئے گئے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ پہنچے جہاں گورنر سردار مہتاب اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں روانہ ہوئے وزیر اعظم کے شیڈول میں ا پریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے کلیئر کئے گئے علاقوں کا دورہ اور قبائلی جرگے سے خطاب شامل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاؤس پشاور میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔