کراچی ( نیوزڈیسک ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح ان کا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ گلشن حدید میں ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح گاڑی پر اپنے محافظ کے ساتھ جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا محافظ ہیڈ کانسٹیبل نذیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی کا ڈرائیور کانسٹیبل فاروق شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔ لاشوں کو قریبی ہنڈرڈ بیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔