کراچی ( نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے نیاآباد میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے سابق مقامی عہدیدار حنیف کچی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں تین کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔