کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں خاتون سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے ابتدائی تفتیش میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کیلئے غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں سماجی کارکن اور دانشور سبین محمود کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کارروائی ڈیفنس اور کلفٹن میں کی گئی اور ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش قتل کی واردات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے سمیت انتہائی اہم انکشافات کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سبین محمود کا قتل پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش تھی۔ جبکہ اس قتل کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو بھی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزم سے معلومات ملنے پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں