لاہور ( نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم نے بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی جاری ہے، پاکستان میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، 18 کروڑ پاکستانیوں کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے اور پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے۔محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ آشیانہ، میٹرو بس سروس، تعلیمی فنڈ، خود روزگار سکیم، اپنا روزگار پروگرام جیسے فلاحی منصوبوں سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا- تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں، صوبے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت صوبے بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے، وسائل قوم کی امانت ہیں اور ہم یہ امانت انہیں لوٹا رہے ہیں۔ شفافیت، برق رفتاری اور معیار پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا گیا ہے- مخالف بھی ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دور آمریت کے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔ چین کا 46 ارب ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہے۔ توانائی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے الےکشن 2013 میںدھاندلی کا الزام لگانے والوںکو آئینہ دکھا دیاہے۔ عوام نے بے لوث خدمت کرنے والوں کو منتخب کیا ہے جبکہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی کو چین کے 46 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی
پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،شہبازشریف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؟ ایران نے حیران کن تفصیلات جاری کردیں
-
حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ
-
جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
مشی خان کا کراچی کی مخصوص پارٹیوں میں فحاشی ہم جنس پرستی کا تہلکہ خیز ...
-
افغان وزیرخارجہ کی کل 6 بار کال آئی،اسحاق ڈار
-
کینیڈا کاویزہ بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور
-
مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
-
دنیا کا پتلا ترین گھر، جس کی قیمت ایک ارب 20 کروڑ روپے
-
آئی سی سی نے ایشیاکپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکھلاڑیوں کو سزائیں ...
-
ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
-
500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ
-
دنیا کا طاقتور ترین شخص اور دنیا کا امیر ترین شخص ظہران ممدانی کو نہ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؟ ایران نے حیران کن تفصیلات جاری کردیں
-
حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ
-
جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
مشی خان کا کراچی کی مخصوص پارٹیوں میں فحاشی ہم جنس پرستی کا تہلکہ خیز انکشاف
-
افغان وزیرخارجہ کی کل 6 بار کال آئی،اسحاق ڈار
-
کینیڈا کاویزہ بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور
-
مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
-
دنیا کا پتلا ترین گھر، جس کی قیمت ایک ارب 20 کروڑ روپے
-
آئی سی سی نے ایشیاکپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکھلاڑیوں کو سزائیں سنادیں
-
ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
-
500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ
-
دنیا کا طاقتور ترین شخص اور دنیا کا امیر ترین شخص ظہران ممدانی کو نہ روک سکے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون م...
-
پاکستان کا ایل این جی کے 21کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ
-
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق















































