پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

دھاندلی کے ثبوت نہیں توحکمران پریشان کیوں ہیں؟شیریں مزاری

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے تسلیم کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی سطح پر غلطیاں ہوئیں جن کی نشاندہی کے لئے کمیٹی بنائی جائےگی،پارٹی انتخابات کے حوالے سے بنایا جانے والا الیکشن ٹربیونل ختم کر دیا گیا جسکے بعد جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے اختیارات بھی ختم ہو گئے ہیں،پارٹی کی ممبر سازی میں بھی کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے جسکے لئے تسنیم نورانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، حکومت نے سینیٹر پرویز رشید کو پراپیگنڈا کرنے کی ڈیوٹی سونپ رکھی ہے اور وہ پراپیگنڈا کی سیاست پر عمل پیرا ہیں،اگر پی ٹی آئی کے پاس انتخابی دھاندلی کے ثبوت نہیں تو حکمرانوں کو ابھی سے ہی ہی کیوں پریشانی لاحق ہو گئی ہے ، کمیشن میں سارے ثبوت پیش کریں گے اور جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے ،این اے 246میں دھاندلی نہیں ہوئی مگر وہاں پر خوف و ہراس کی پیدا کی گئی تھی اور ہم نے وہاں خوف کا بت توڑ دیا ہے،سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی ہو رہی ہے جس کے بارے ہمارے خدشات اور تحفظات ہیں اس حوالے سے پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی دفتر میں بیٹ رپورٹرز سے ملاقات اور بعد ازاں لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیری مزاری نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں واپسی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے تحت ہوئی ہے ،دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، ہم تو ڈی چوک میں بیٹھے تھے ، چینی صدر کا دورہ ہماری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے خود ہی دورے میں تبدیلی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب ضرورت پڑے تو قوم اور پارلیمنٹ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کبھی اے پی سی اور کبھی جوائنٹ سیشن کرا لیا جائے۔یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر بھی مشترکہ قرار داد پاس کروائی گئی جس میں بعض سیاستدانوں اور جماعتوں نے اپنے مفادات کے لئے ٹرن لیا تھا جس میں مولانا فضل الرحمن سرفہرست ہیں۔ ان سارے معاملات کے حوالے سے ہمارے خدشات ہیں ،مشترکہ قرار داد کے پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پارلیمنٹ سمیت پوری قوم کو وضاحت پیش کی جانی چاہی تھی۔اگر وزیر اعظم نے سعودی عرب کے دورے کی وضاحت نہ کی تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مدرسوں اور کالعدم تنظیموں کے حوالے سے کوئی ٹھوس ایکشن نہیں ہو رہا ہے۔سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی ہو رہی ہے جس کے بارے ہمیں خدشات اور تحفظات ہیں جس کے لئے پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن پی ٹی آئی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جو کہ پہلی دفعہ بنا ہے۔ حالانکہ ملک بھر میں ہونے والے سب ہی انتخابات کے حوالے سے الزامات یا دھاندلی کی آوازیں اٹھتی رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے اقدام سے جوڈیشل کمیشن بنا ہے اور حکومت گھبرا گئی ہے۔عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،وزیر اطلاعات پرویز رشید طرح طرح کے بیانات دے رہے ہیں اگر ہمارے پاس ثبوت نہیں تو حکمرانوں کو ابھی سے ہی پریشانی کیوں لاحق ہو گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی شروع ہوئی ہے ہمیں یہ علم ہے کہ کس کس نے دھاندلی کروائی ہے ، سارے ثبوت پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی فوبیا حکمرانوں کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوتا نظر آئے گا اور جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔شیری مزاری نے کہا کہ این اے 125میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں تھیلوں میں ردی برآمد ہوئی تھی ، حکمران گھبرائیں نہیں ہمارے پاس سارے ثبوت اور شواہد موجود ہیں جنہیں کمیشن میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری اور سابق جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کو جوڈیشل کمیشن میں طلب کرنے کے لئے دیگر جماعتوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے اورہماری وکلائ کمیٹی بھی اس بارے غور کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسانوں کو زرعی باردانہ نہیں دیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت اپنے سپورٹرز کی بجائے تمام کسانوں کو ریلیف دے اور گندم پر کسی قسم کی سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246میں دھاندلی نہیں ہوئی مگر وہاں پر خوف و ہراس کی پیدا کی گئی تھی ہم نے وہاں خوف کا بت توڑ دیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں بھی اندرونی کمزوریاں ہیں جن کی اصلاح کریں گے اوراین اے 246سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے ہارنے کی وجوہات تلاش کر کے ان کا سدباب کیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…