کراچی(نیوزڈیسک) رہنماء تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سیاسی اور عسکری ونگ کو علیحدہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ایس ایس پی راوَ انور کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو بھی آپریشن ہوتا ہے اس میں جو بھی مجرم پکڑا جاتا ہے اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی نکلتا ہے، سوچنا ہوگا کہ آخر دہشت گردوں کا تعلق ایم کیو ایم سے کیوں نکلتا ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سیاسی اور عسکری ونگ کو علیحدہ کر دیا جائے