اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں چین کے صدرکی طرف سے تہنیتی پیغام کا خط پہنچایا جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں گرمجوشی اور پرتپاک استقبال ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے - وہ حکومت پاکستان اور عوام کے مشکور ہیں ۔جمعرات کو یہاں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور چین کے صدر کی طرف سے اظہار تشکر کا خط بھی دیا ۔ خط میں چین کے صدر نے پاکستان کے ان کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لیے حکومتی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ وہ گرمجوشی سے استقبال ہونے پر بھی حکومت اور پاکستانی عوام کے مشکور ہوں ، چینی صدر نے پاکستان سے دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئرن برادر ہیں ، اور چین اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتا ہے ۔