بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سبین محمود کے قتل میں استعمال نائن ایم ایم پستول کی فارنزک رپورٹ آگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) مقامی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق سبین محمود پر قاتلوں نے نئے ہتھیار سے گولیاں برسائیں۔ سبین محمود کے قتل میں استعمال ہونے والے نائن ایم ایم پستول کی فارنزک رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس پستول سے سبین محمود پر گولیاں برسائی گئیں وہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا ہے۔ تفتیشی حکام ذرائع کے مطابق سبین محمود پر قاتلوں نے ایک فٹ کے فاصلے سے گولیاں چلائیں۔ سبین محمود کو جبڑے، گردن اور کندھے پر چار گولیاں لگیں۔ ذرائع کے مطابق سبین محمود کو قتل کرنے والے دہشت گردوں نے مکمل پلاننگ کے بعد قتل کیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی عینی شاہد یا سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی ہے۔ تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ سبین محمود کی والدہ اور ڈرائیور بھی قاتلوں کو نہیں دیکھ سکے جبکہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ صرف موٹر سائیکل دیکھی ہے۔ قاتلوں کے چہرے نہیں دیکھ سکا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…