جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکمران جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کاانتظارکریں،بازاری زبان کولگام دیں ،شاہ محمودقریشی

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف وفاقی پارٹی بن کر ابھری ہے ،ایک لاکھ چھتیس ہزار ووٹ بلے کو پڑے ہیںجبکہ (ن) لیگ پنجاب میں محدود ہو کر رہ گئی ہے، پیپلزپارٹی ملیا میٹ ہو گئی ، کارکنان پارٹی نظریے کو آگے بڑھائیں ، کارکنان کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں ، کارکنان نچلی سطح تک پارٹی کو مضبوط کریں، تحریک انصا ف بلدیاتی انتخابات میںبھرپور حصہ لے گی اور تاریخی فتح حاصل کرے گی۔ (ن) لیگ نے مجھے رکن اسمبلی بننے کے لئے پیش کش کی تھی ، نئی امید سے عمران خان کے ساتھ آئے ، تیس سالوں میں اتنی عزت نہیں ملی جتنی تحریک انصاف نے مجھے دی ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ملتان مےں خطاب کرتے ہوئے کےا انہوںنے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا?ںگا ، کارکن بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاریاں شروع کردیں،شاہ محمود قریشی نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ جنوبی پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے چیئرمین عمران خان خطاب کریںگے، میں نظریاتی کارکنوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ تمام مشکلات کے باوجود پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں، وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ملتان میں تیسرے ڈویڑنل ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ اعجازاحمدچوہدری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجا ب حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ آج پنجاب کے عوام کا سارا پیسہ تخت لاہور کو بچانے کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے، شریف خاندان کو صرف لاہور کی ترقی نظر آتی ہے باقی صوبے کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تمام ثبوثوں کے ساتھ جوڈیشل کمیشن میں جا چکی ہے ، حکمران جماعت کے درباریوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں اور اپنی بازاری زبان کو لگام دیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کے لئے ایسی مثالی جدوجہد کی ہے جس کی برصغیر کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، بلدیاتی امیدواران کے فیصلے مقامی سطح پر ہوںگے، کمیٹی کے ارکان امیدواران کے تمام فیصلے میرٹ پرکریںگے تو پھر تحریک انصاف کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، پی ٹی آئی کے کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میںمضبوط امیدوار میدان میںاتارے گی، انشائ اللہ کامیابی کارکنوں کا مقدر بنے گی،(ن) لیگ نے عوام سخت مایوس کیا ہے۔(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے۔پاکستان کی تاریخ پہلی دفعہ تحریک انصاف نے ان دونوں جماعتوں کی پارٹنرشپ کوتوڑا، ان دونوں جماعتوں نے آپس میں باریاں لگا رکھی تھیں ، تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ ان حکمرانوں کی ترجیحات عوام نے بلکہ اپنے ذاتی مفادات ہیں، اسی لئے ملک دن بدن مشکلات میں گھیرا جا رہا ہے اور شریف فیملی کے کاروبار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،غریب غریب اور امیر امیر تر ہورہا ہے، ہر طرف ناانصافی کا دور دورہ ہے۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر تمام محرومیوںکا ازالہ کرے گی، ورکرز کنونشن میں سا?تھ ریجن کے صدر نورخان بھابھہ ، جنرل سیکرٹری عون عباس ، ضلعی صدر ملتان اعجازاحمدجنجوعہ ، ضلعی صدر مظفر گڑ ھ نواب احمدخان، ضلعی صدر وہاڑی طاہر انور واہلہ، ضلعی صدر خانیوال ظہور قریشی،ضلعی صدر لودھراں ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ایم این اے عامر ڈوگر، ایم پی اے جاویداختر انصاری، ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی، جاوید اختر لغاری، ریاست بھٹی سمیت ریجن ، ضلع ، تحصیل عہدیداران اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…