اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ٹریکر سسٹم لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،مرحلہ وار تمام محکموں کی گاڑیوں میں سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں کی گاڑیوں کے دفتر ی اوقات اور اسکے بعد بھی وسیع پیمانے پر نجی استعمال اور اس دوران پیٹرول بھی سرکاری کھاتے سے استعمال کئے جانے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام محکموں کی گاڑیوں میں مرحلہ وار سسٹم نصب کر دیا جائےگا۔