بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنے پر اپنی غلطی کااعتراف کرلیا

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنے پر اپنی غلطی کااعتراف کرلیا اور کہاہے کہ وہ الطاف حسین کے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں بیان پر غصے میں تھے ، پہلی بار ایسا ہواہے کہ لوگ عوام کے پاس بھتے کے لیے نہیں بلکہ ووٹ مانگنے گئے ہیں ، پولیس خود ڈرتی ہے ، رینجرز کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماءکراچی میں متحدہ کیخلاف کھڑے ہونے کے باوجود بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،یمن کے معاملے میں پاکستان نے اہم موقع گنوادیا۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہاہے کہ کراچی کے عوام ڈرتے ہیں ، خفیہ طورپر سروے کراکردیکھ لیں ، نصیر اللہ بابر آپریش میں حصہ لینے والے تمام پولیس اہلکار مارے گئے ، پولیس خود ڈرتی ہے ، عوام تواب پی ٹی آئی کی شکر گزار ہے کہ پہلی مرتبہ کسی مثبت کام کیلئے ا±ن سے رابطہ کیاگیا۔سوالات کے جوابات میں عمران خان کاکہناتھاکہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کا توقع کے خلاف بھی نتیجہ آیا تو دھرنانہیں دیں گے ، نوازشریف کو کبھی گالی نہیں دی البتہ 30اگست کی رات کو تشدد کا سامناکرنے کے بعد ’اوئے نوازشریف‘ ضرور کہا، اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کی باتیں گالی میں شمار نہیں ہوتیں۔ا±ن کاکہناتھاکہ یمن کی صورتحال میں پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا اور اپنا زبردست مقام بناسکتاتھالیکن بدقسمتی سے پارلیمنٹ کی قراردادوں کے باوجود حکومت غیرجانبدار نہیں رہی ،حکومتی ذمہ داران کے بیانات آپ کے سامنے ہیں اور ان سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ حکومت پاکستان کس مقام پر کھڑی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…