اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ جیل کی زندگی اور حالات پر کتاب لکھ رہی ہوں اور جلد اس پر فلم بناﺅں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے کہا کہ مجھے پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹریوں سے آفرز آئی ہیںاور اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ،انہوں نے کہا کہ اچھی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے اور ایسی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی جس کے سکرپٹ اچھے ہوں،جیل کی زندگی اور حوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ جیل میں بہت مشکل سے دن گزررہے ہیںاور اس حوالے سے روزانہ اپنی زندگی اور حوالات پر مشاہدہ کرتی رہتی ہوں ،جیل میںجو مشکلات پیش آئیں اور جو زندگی کے لمحات گزار یں ہیںاس پر کتاب لکھ رہی ہوں اوررہائی کے بعد جلد ہی اس کتاب پر فلم بناﺅں گی۔انہوں نے کہا کہ جیل میںقیدیوں کو جن جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی بہت باریک بینی سے دیکھ رہی ہوںاور اپنی فلم کے ذریعے قیدیوں کی مشکلات اور ان کی آواز اعلی حکام تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ایان علی کا کہنا تھا کہ میری اس فلم سے پاکستانی عوام کوآگاہی حاصل ہوگی کہ میں نے جیل میں کیسے زندگی گزاری ،
مزید پڑھئے:امریکا، شرمین عبید کی ’سانگ آف لاہور‘ ٹرائی بیکا فلم فیسٹول کے لئے نامزد
اس دوران مجھے کتنی مشکلات کا سامنا رہا اور کتنی آسائشیں فراہم کی گئیں، قید کے دوران جیل حکام اور اہلکاروں نے میرے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے اس کو بھی فلم کے ذریعے منظر عام پر لاﺅں گی۔