اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئرسیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاویدہاشمی نے کہاہے کہ پارٹی اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے 2بارکہہ دیا کہ الیکشن میں کوئی د ھاندلی نہیں ہوئی،پی ٹی آئی کے پاس منظم دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ،1970ءسے کبھی بھی منظم دھاندلی نہیں ہوئی ،معلوم نہیں عمران خان کودھاندلی کاخواب کہاں سے آیا،عمران خان مخلص اوربہادر ہے ،کنٹونمنٹ بورڈانتخابات سے ظاہرہوچکاکہ عوام کادونوں بڑی پارٹیوں پراعتمادختم ہوچکا،فوج کبھی نہیں چاہتی کہ ملک میں مارشل لاءنافذہو ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی ہے ،میں 1970ءسے الیکشن میں حصہ لیتارہاہوں منظم دھاندلی کہیں نہیں ہوئی،دھاندلی بیلٹ باکس کے ذریعے سے نہیں ہوتی ،معلوم نہیں کہ عمران خان کودھاندلی کاخواب کہاں سے آیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صحیح سیاست کرتے توکوئی ان کاراستہ نہ روکتا،عمران خان جس راستے پرجارہے ہیں میں اس پرراستے پرنہیں جارہاہوں ۔عمران خان مخلص اوربہادرنوجوان ہے ملک میں تحریک انصاف تیسری بڑی قوت بن رہی ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات سے ظاہرہواہے کہ عوام کادونوں بڑی پارٹیوں سمیت سیاستدانوں پربھروسہ ختم ہوا، ان رہنماو¿ں کوسوچناچاہئے کہ عوام کاان پراعتمادکیوں کم ہوا۔اس بات پرخوشی نہیں ہونی چاہئے کہ اتنے ووٹ ہمیں پڑگئے کنٹونمنٹ بورڈمیں زیادہ ترامیدوارکامیاب ہوچکے ہیں ۔جاویدہاشمی نے کہاکہ فوج کبھی نہیں چاہتی ہے کہ ملک مین مارشل لاءنافذہو،چندعناصرچاہتے ہیں کہ مارشل لاءنافذہوجبکہ راحیل شریف نے جمہوریت کاساتھ دیا،اورملک کومارشل لاءسے بچادیا۔انہوںنے طاہرالقادری کے حوالے سے کہاکہ ہم ڈی چوک میں طاہرالقادری کے ساتھ کھڑے تھے جووہ نظام کواڑاناچاہتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ میں تحریک انصاف کے منشورسے متاثرہوکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی تھی ۔نوازشریف اورتحریک انصاف دونوں نے مجھے صدرکاعہدہ دیاتھا۔نوازشریف نے مجھ سے میری صلاحیت کے مطابق کام نہیں لیا،ابھی تک سیاسی مستقبل کے بارے کسی پارٹی کے ساتھ شمولیت کانہیں سوچا۔صلاح مشورے کے بعدآغازکرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ترجمان شیری مزاری کوعمران خان نے شاہ محمودقریشی کوبلامقابلہ منتخب کرانے کیلئے پارٹی سے نکال دیاتھا۔