اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ¾پہلے راہداری کا ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب ، کوئٹہ اور گوادر سیکشن مکمل کیاجائے گاایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے راہداری کا ڈیرہ اسماعیل خان ، ڑوب ، کوئٹہ اور گوادر سیکشن مکمل کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس منصوبے نے ملک کے دشمنوں کو حواس باختہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کیلئے اس اہم منصوبے کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔احسن اقبال نے اس منصوبے کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کومشورہ دیا کہ وہ بیانات دینے سے پہلے اس منصوبے کے بارے میں اچھی طرح جان لیں۔