منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان میرے بارے سنبھل کر بات کریں، الطاف حسین کی وارننگ

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان کے بارے میں سنبھل کر بات کریں۔ انہوں نے کارکنوں کی خدمت نہ کرنے اور ان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بھی سرزنش کی۔کراچی میں ضمنی الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈز میں ایم کیو ایم کی جیت کی خوشی میں جناح گرانڈ میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا رابطہ کمیٹی کے ارکان کی عزت انہی کی وجہ سے ہے لیکن کچھ ذمہ داران شہرت کے نشے میں دھت ہیں۔ ذمہ داروں کا یہی رویہ رہا تو وہ الطاف حسین کو کھو دیں گے۔الطاف حسین نے کہا جو ان کی رائے پر عمل نہیں کرنا چاہتا گھر چلا جائے۔ کارکنوں کا دکھ سمجھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کنور نوید کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کارکنوں کی خدمت نہ کی تو انہیں ہٹا دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کا کوئی گورنر ہو صدر یا وزیراعظم، انہوں نے منہ پھیر لیا تو اسے کوئی سلام بھی نہیں کرے گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…