منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف دھاندلی کا اعتراف کرچکے ، سارے ثبوت تھیلوں میں ہیں :عمران خان ، عوام کو گمراہ کرناچھوڑدیں : وزیراطلاعات‎

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف خود بھی دھاندلی کا اعتراف کرچکے ہیں ، اعتزاز احسن نے ٹھیک کہاہے ، دھاندلی کے ثبوت تو تھیلوں میں پڑے ہیں ،تھیلے کھولیں ،سب لوگوں کا کردار سامنے آجائے گا۔عمران خان کے بیان پر وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کو گمراہ کرناچھوڑ دیں ، کبھی کہتے ہیں کہ دھاندلی کیخلاف شواہد ان کے پاس موجود ہیں تو کبھی کہتے ہیں تھیلے کھولیں ، دھاندلی کے ثبوت ان میں موجود ہیں۔ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہیں ،خود نوازشریف سمیت 21جماعتوں نے دھاندلی کی تصدیق کرتے ہوئے کمیشن سے رجوع کیا۔ اُن کاکہناتھاکہ اعتزاز احسن کا یہ موقف درست ہے کہ دھاندلی کے ثبوت تو تھیلوں میں پڑے ہیں ،اعتزاز نے 60حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاہے اور سوال تو یہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں اضافی بیلٹ پیپرز کیوں چھپوائے گئے اور اگر ضرورت کے مطابق اضافی بیلٹ پیپرچھپوائے گئے ہیں تو حلقے میں ایک امیدوار کو مہیا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کاکردار بھی دیکھناچاہیے ۔ اُن کاکہناتھاکہ ہم نے اگر انتخابی نظام جوں کا توں چلتے رہنے دیا تو یہ نظام کبھی ٹھیک نہیں ہوسکے گا، دھاندلی کرنیوالوں کی نشاندہی اور سزاﺅں کے بعد ہی کچھ اصلاح کی امید ہے ۔ عمران خان نے انکشاف کیاکہ ن لیگ ججوں کو بھی اپنے ساتھ ملاناچاہتی ہے ، وکیل نے کہاکہ اگر کوئی جج غلط کرے تو کیاپوری عدلیہ کو بھی پوچھیں گے جونہایت غلط بات ہے ، کمیشن کو بھی دباﺅ میں لایاجارہاہے ، اگر ایک شخص یعنی افتخار چوہدری پکڑاگیاتو ساری عدلیہ بدنام ہوگی ، یہ کہاجارہاہے لیکن دراصل اس میں ریٹرننگ افسران کا کردار تھا۔ عمران خان کے بیان میں ردعمل میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ وہ قوم کو بے وقوف بناناچھوڑدیں ، کبھی کہتے ہیں کہ دھاندلی کے ثبوت اُن کے پاس موجود ہیں تو کبھی کہتے ہیں کہ تھیلے کھولیں ، خیبرپختونخواہ میں عوام مررہے ہیں ، عمران خان اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں ؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہاں ہیں ؟
اُنہوں نے کہاکہ دھاندلی کا شور مچانے والے خان صاحب یہ بتائیں آپ کو 2013 ءمیں70 لاکھ ووٹ کیسے ملے؟دراصل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں تھیلے کھلنے کے بعد عمران



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…