لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کی طرز پر دیہی و بنیادی مراکز صحت کو بھی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعیکی، اجلاس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسکول کی طرزپرمحکمہ صحت کیدیہی و بنیادی مراکزصحت اپنانیکا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت صوبائی وزرا، بیوروکریسی اوردیگر اعلیٰ حکام ایک ایک دیہی مرکزصحت اپنائیں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلییاصلاحات کررہی ہے،سرمایہ کاری کیحصول کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ناگزیر ہے، جعلی ادویات تیارکرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں، جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ لیبز کو آؤٹ سورس کرنے اور اسپتالوں میں طبی آلات کا مکمل سروے کرانیکی بھی ہدایت کی۔