اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اگلے دس سالوں میں ایک ارب سمیں جاری کرنے کیلئے انتظامات کرلئے ہیں۔ یہ سمیں روزمرہ زندگی کے ہر مرحلہ میں استعمال ہوں گی۔ پی ٹی اے کی دستاویزات کے مطابق زندگی کے طور طریقوں میں جدت آنے سے آئی ٹی سیکٹر میں بھی جدت آجائے گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبہ میں بھی ترقی ہوگی اور ہر سیکٹر کی نسبت آئی ٹی شعبہ میں بے پناہ ترقی ہونے کا امکان ہے انسانی زندگی مستقبل میں آئی ٹی کی ایجادات کی مرہون منت ہوجائے گی گھریلو کام کاج کے ساتھ ساتھ بڑے معاملات بھی آئی ٹی ایجادات سے چلائے جائیں گے جدید تقاضوں کے مطابق پی ٹی اے نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ اسماعیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبہ کے دیگر ملکوں کی نسبت زیادہ ترقی کی ہے۔