اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ 2 روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پشاور میں ہوئی ،24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش پشاور59،رسالپور39،کاکول27، بالاکوٹ23، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد20، چراٹ19، کالام17، دیر15، پٹن14، مری13، اسلام آباد22، مالام جبہ09، راولپنڈی07،بونجی،چلاس اور راولاکو ٹ میں06 ملی میٹر ر بارش ریکارڈ ہوئی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن،اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مردان ،پشاور،گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں ،کالی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہوگی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات جس میں سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا جبکہ سبی ، شہید بینظیر آباد،سکھر 46، دادو، موہنجوداڑو،رحیم یار خان، بہاولپور، خانپور 45، لاڑکانہ، پڈعیدن 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے۔