پشاور ( نیوز ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقے واحد گڑھی میں طوفانی بارش نے قیامت ڈھا دی ، ایک ہی خاندان کے سات افراد موت کی گہری وادی میں اتر گئے ، مرنے والوں میں ماں اور اس کے چار لخت جگر بھی شامل ہیں۔ ا نسوؤں ا ہوں اور سسکیوں میں جاں بحق ہونے والوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ پشاور میں گزشتہ شب ا سمان جیسے پھٹ پڑا ، طوفانی ہوا اور غضبناک بارش نے دکھ اور غم کی نئی داستانیں رقم کردیں۔ واحد گڑھی کے علاقے میں غریب سبزی فروش شاہ پور کی دنیا ہی اجڑ گئی۔ شاہ پور کے گھر کی چھت بھی اس طوفان کی تاب نہ لاسکی اور گر گئی ، چھت گرنے سے اس کی اہلیہ اور چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ شاہ پور کے بھائی خان بہادر کے دو بچے بھی ملبے تلے دب کر موت کی وادی میں اتر گئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد ا پ کے تحت ملبہ ہٹایا لیکن ملبے کے نیچے سے زندہ افراد کے بجائے لاشیں ہی نکلیں۔ مرنے والوں میں ایک بچہ نوماہ کا اور دوسرا چھ ماہ کا تھا۔ واحد گڑھی میں ہی ایک اور مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس طوفان میں لقمہ اجل بننے والے ان ا ٹھ افراد کی نماز جنازہ واحد گڑھی میں ہی ادا کی گئی۔ ایک ساتھ سات جنازے اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا ، ہر ا نکھ اشکبار ہوگئی اور پورے علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔