لاہور ( نیوز ڈیسک )قصور کے بھٹہ مالک نے غیر قانونی طور پر مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا ، قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 45 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروالیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے بتایا کہ قصور کے بھٹہ مالک نے 15 خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر قصور کے بھٹہ مالک کی غیرقانونی حراست سے 45 افراد کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔