الیکشن ٹربیونل کا این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

27  اپریل‬‮  2015

لاہور ( نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں دھاندلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پی ٹی ائی کے حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق دھاندلی کر کے این اے 125 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پولنگ اسٹیشنز پر نتائج تبدیل کیے گئے جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد دھاندلی ثابت ہو چکی ہے لہذا دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی دھاندلی کا الزام ثابت نہیں ہوا لہذا درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور اب یہ فیصلہ 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…