منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی انتقال کرگئے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی پیر کو کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔نوابزادہ طلال اکبر بگٹی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، تاہم گزشتہ رات طبیعت بگڑنے پر انھیں کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری پسپتال (سی ایم ایچ) میں داخل کرایا گیا، جہاں پیر کو حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔17 مارچ 1952ء4 کو ڈیرہ بگٹی میں پیدا ہونے والے طلال اکبر بگٹی، نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے اور بلوچستان کی ایک اہم سیاسی شخصیت تھے۔انھوں نے 1957 میں ڈیرہ بگٹی کے ایک مقامی اسکول سے ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا، 1958 میں کوئٹہ گرامر اسکول میں داخلہ لیا، جبکہ 1959 سے وہ ایچی سن کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلال اکبر بگٹی نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔طلال بگٹی اپنے بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھے۔اکبر بگٹی کے بیٹے کی حیثیت سے طلال بگٹی کو قبائل میں خاص اہمیت حاصل تھی، تاہم سیاسی معاملات پر اْن کے اپنے والد سے تعلقات تناؤ کا شکار رہے اور اکبر بگٹی کی زندگی میں انھیں بلوچستان کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع نہ مل سکا۔والد کی موت کے بعد طلال بگٹی کچھ عرصہ خاموش رہے،

مزید پڑھئے:سعودی عرب میں ایک اور انڈونیشیائی ملازمہ کو پھانسی

بعدازاں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بلوچستان کی سیاست میں بھرپور طریقے سے داخل ہوگئے۔انھوں نے سیاسی میدان میں مظلوم بلوچوں کے لیے آواز اٹھائی اور مقتدر قوتوں پر تنقید کرنے والے رہنما کی حیثیت سے جانے گئے۔طلال بگٹی نے سوگواران میں تین بیٹے شاہ زین بگٹی، نوابزادہ گہرام بگٹی اور میر چاکر بگٹی چھوڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…