ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حلال اتھارٹی بل حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو ارسال

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (نیوز ڈیسک) وزارت قانون و انصاف نے پاکستان حلال اتھارٹی بل حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کوارسال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں حرام اشیاکی ا میزش والی مصنوعات کی مستقل بندش کے سلسلے میں پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ حلال اتھارٹی درامداور برامدکی جانے والی مصنوعات 100فیصد حلال ہونے کی ضامن ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی ہوں گے جبکہ ممبران میں سیکریٹری تجارت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سیکریٹری مذہبی امور، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزبشمول ازاد کشمیر، گلگت و بلتستان، ڈی جی پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل، صدر ایف پی سی سی ائی آر ، چیئرمین اسلامک چیمبرا ف کامرس اینڈ انڈسٹری، 3مذہبی اسکالرز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام ا باد کا نمائندہ، پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کا تجویزکردہ غذائی ماہر، ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی ممبروسیکریٹری ہوں گے۔ 18ویں ترمیم کے بعدقومی سطح پربننے والایہ واحدادارہ ہے جس پرتمام یونٹس نے ا مادگی ظاہر کی ہے۔ بل مشترکہ مفادات کونسل نے وزیراعظم کی قیادت میں پاس کرکے کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…