منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایل این جی پینلٹی کے معاملے پر حکومت نے ایم ڈی سوئی نادرن کا موقف تسلیم کرلیا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)حکومت نے قطر سے منگوائی جانے والی ایل این جی پر پینلٹی کے معاملے پر پیدا ہونیوالی ناخوشگوار صورتحال کے بعد ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے زور زبردستی کرنے کی بجائے ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی ایم ڈی کی طرف سے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی زیرصدارت اجلاس میں اپنائے گئے موقف کی توثیق کرتے ہوئے ایل این جی پر کسی بھی طرح کی پینلٹی دینے کی دستاویز پر دستخط کرنے سے روکدیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قطر سے منگوائی جانے والی ایل این جی پر بھاری پینلٹی (جرمانے) کی ادائیگی کیلیے ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز عارف حمید کو ذمے داری اٹھاتے ہوئے دستاویز پر دستخط کرنے کیلیے دباؤ ڈالا تھا تاہم ایم ڈی نے معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر وفاقی وزیر کی طرف سے ایم ڈی کو عہدے سے جبری ہٹانے تک کی دھمکی دیدی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں آنے کے بعد حکومت نے اپنے مفاد میں اس معاملے کو زیادہ اچھالنے کی بجائے وزیر پٹرولیم کو بھی صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر پٹرولیم نے ایم ڈی سوئی گیس سے ون ٹو ون ملاقات کی اور انکے موقف کو تسلیم کر لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس حوالے سے اجلاس طلب کر کے ساری صورتحال کا جائزہ لیا جس میں ایم ڈی کی طرف سے اپنائے گئے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایل این جی سوئی سدرن کی پائپ لائنز میں سے گزرنی ہے اس لئے کسی بھی مد میں پینلٹی اس کی ذمے داری ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…