بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوات میں امن کمیٹیوں کے ممبران حملوں سے خوفزدہ

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینگورہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی سوات میں قومی لشکر اور امن کمیٹیوں کے ممبران کی ہلاکت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اب سکیورٹی حکام نے انھیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔سوات میں شدت پسندوں کی جانب سے امن کمیٹیوں کے ممبران اور قومی لشکر کے رضا کاروں کو آئے روز دھمکیاں ملتی رہتی ہیں وہاں ان کمیٹیوں کے ممبران کو عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ بھی رہتا ہے تاہم مقامی لوگ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ شدت پسند آسان اہداف کے جانب مائل ہونا ان کی کمزوری کی علامت ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور عوام کا عزم توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوات میں امن کمیٹیوں کے ممبران کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہدایات دی گئی ہے کہ وہ رات کو گھروں سے نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ ساتھ رکھیں۔سوات میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل فاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ سوات میں اب مکمل طور پر امن قائم ہے تاہم اس کا مقصد یہ ہے کہ امن کمیٹیوں کے ممبران اپنے اردگرد کے ماحول اور انجان لوگوں پر نظر رکھیں تا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہو
امن کمیٹیوں کے ممبران پر شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے متعدد ممبران علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔سوات قومی امن جرگے کے ترجمان رحمت شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ امن کمیٹیوں کے ممبران کی ٹارگٹ کلنگ میں شدت اور دھمکیوں کے بعد بیشتر ممبران یا تو بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں یا علاقہ چھوڑ کر ملک کے دیگر نسبتاً محفوظ علاقوں میں چلے گئے ہیں۔انھوں نے نیک پی خیل امن جرگے کے ادریس خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے خاندان سمیت امریکہ منتقل ہو چکے ہیں۔رحمت شاہ نے مزید بتایا کہ امن کمیٹیوں کے ممبران کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے انھیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ،سوات قومی امن جرگے کے سربراہ سید انعام الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے کے جغرافیائی صورتحال سے واقف امن لشکر اور امن کمیٹیاں اپنے علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں تاہم کافی عرصے سے یہ کمیٹیاں حکومتی عدم توجہ کا بھی شکار ہیں اور آج تک سوات کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے امن کمیٹی کے ممبر کے ورثا کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ سوات کے مختلف علاقوں میں 2014 کے دوران امن کمیٹیوں کے 20 کے قریب ممبران کو ہدف بنا کر قتل کیاگیا ہیں جس کی وجہ سے امن کمیٹیوں کے ممبران خوف کا شکار ہیں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹیوں کے ممبران علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور نقل مکانی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…