منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی سے منی لانڈرنگ کی بھی انکوائری شروع کردی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف ایف بی ا رکی انٹیلی جنس نے منی لانڈرنگ کے جرم میں ازسرنو انکوائری شروع کردی ہے۔کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے امکان کومستردکرتے ہوئے صرف کرنسی اسمگنگ کا کیس بنادیا ہے جس میں ملزمہ کی ضمانت پررہائی کاراستہ کھولا گیا ہے۔ ایف بی ارکی انٹیلی جنس ٹیم کے ذرائع نے رابطے پر تصدیق کی ہے کہ ملزمہ ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کے جرم میں تفتیش شروع کردی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انٹیلی جنس کے تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ ابھی یہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ملزمہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان وملزمہ کے مقدمے کی سماعت کل (منگل 28 اپریل کو) ہوگی۔ ملزمہ کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائرکیے جانے کاامکان ہے۔ چالان میں کسٹم ٹیم نے جن 2افرادکو بطور ملزم نامزد کیا ہے ان کے بارے میں رپورٹ ہے کہ وہ دبئی فرار ہوچکے ہیں۔ ان دونوں اویس احمد اور نجیب ہارون کودبئی جانے کی اجازت تفتیشی ٹیم نے ہی دی تھی۔ نجیب ہارون بیان دینے کے لیے دبئی سے ہی پاکستان ا یا اور بیان ریکارڈ کراکے واپس چلاگیا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…