لاہور( نیوزڈیسک )مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہوئے تقریباً تین ماہ گزرنے کے باوجود گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے کسی شخصیت کا چناو نہ کر سکی ، شروع کے دنوں میں گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل ہونےوالے رہنما وں نے بھی تھک ہار کر خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ (ن) سے اختلافات کے بعد 29جنوری 2015ءکو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسکے بعد سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائمقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے نام کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے جس کا صرف باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے