اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر پیسے خرچ کرکے نہیں بنا جا سکتا اور نہ ہی بزدل انسان کبھی لیڈر بن سکتا ہے۔ لیڈر ہمیشہ بڑے فیصلے کرتا ہے اور ”میں” سے آزاد ہوتا ہے۔ لیڈر دوستیوں پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ عمران خان نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک پورے ملک کی پروفیشنل جماعت ہے جس نے کسی سے اتحاد نہیں کیا۔ تحریک انصاف ملک میں نئی سوچ لے کر آئی۔ دھرنے نے نوجوانوں کو سیاسی بنایا اور خواتین کو شعور دیا۔ تحریک انصاف ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں بڑی جماعتوں کا آپس میں م±ک م±کا ہوا ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں نے مل کر نیب کا ہیڈ لگوایا جو ان کو نہیں پکڑے گا۔ اگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو اگلے 20 سال بھی یہی باریاں لیتے۔