شکار پور ،پولنگ سٹیشن پر ایک ووٹر نے 310 ووٹ کاسٹ کئے،نادرارپورٹ نے بھانڈاپھوڑدیا

26  اپریل‬‮  2015

شکار پور (نیوزڈیسک ) نادرا کی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 202 شکار پور کے ایک پولنگ سٹیشن پر ایک شخص نے 310 ووٹ ڈالے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی انتخابی حلقے میں انگوٹھوں کی سو فیصد تصدیق ممکن نہیں۔ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق نادرا رپورٹس کی نقول دنیا نیوز نے حاصل کرلیں۔ نادرا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 202 شکارپور میں ایک پولنگ سٹیشن پر ایک شخص نے 310 ووٹ ڈالے جبکہ اسی حلقہ میں ہی ایک اور پولنگ سٹیشن پر 503 ووٹرز نے دو دفعہ ووٹ کاسٹ کیے ، این اے 202 سے پیپلز پارٹی کے آفتاب شعبان میرانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ این اے 118 لاہور میں 142 ووٹ ایسے ڈالے گئے جو اس حلقے کی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ہی نہ تھے ، این اے 118 لاہور سے ن لیگ کے محمد ریاض ملک رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ این اے 256 کراچی میں 11 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈ نمبرز استعمال ہوئے ، اور اسی حلقے میں 791 ووٹ ایسے ڈالے گئے جو اس حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہ تھے۔ این اے 256 میں 57 ہزار 642 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق نہ ہوسکی ، این اے 256 کراچی سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ این اے 40 فاٹا میں 2597 افراد نے دو بار ووٹ کاسٹ کیا ، اس حلقے میں 9 ہزار 349 جعلی شناختی کارڈ نمبرز پر ووٹ ڈالے گئے ، ان میں ایسے شناختی کارڈ نمبرز پر بھی ووٹ ڈالے گئے جو کبھی جاری ہی نہیں کیے گئے ، این اے 40 فاٹا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد نذیر خان رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نادرا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے معیاری سیاہی استعمال نہیں کی۔ غیر تربیت یافتہ عملے نے انگوٹھوں پر ضرورت سے زیادہ سیاہی لگائی جس کے باعث انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔ نادرا نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی انتخابی حلقے میں انگوٹھوں کی سو فیصد تصدیق ممکن نہیں –



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…