عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے، سعد رفیق

26  اپریل‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنے علاوہ کسی دوسرے کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، عوامی عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے لاہور میں 20 میں سے 15 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کا دعوے کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے شرم نہیں آتی، عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات درج کرائے لیکن سیاست میں جھوٹے مقدمات کی روایت ختم اب ہوچکی ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو جعلی اور چور قرار دیا لیکن آج خود پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ فرض ادا کرتے رہیں گے ، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف این اے 125میں دھاندلی کے لگائے جانے والے غلط الزامات واپس لے لینے چاہئیں بلکہ اپنی جماعت کے رہنماوں کی سرزنش بھی کرنی چاہیے جو ان سے اتنی زیادہ غلط بیانی کراتے رہے ،عمران خان ثبوت فراہم کئے بغیر اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں ،عمران خان جان لیں اب حکومتیںصرف ووٹ کے ذریعے آئیں اور جائیں گی اور سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ،عمراان خان اپنے علاوہ کسی اورکے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری ‘ خواجہ عمران نذیر ‘ یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی موجود تھے۔ زعیم قادری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے کر عام انتخابات میں دئیے گئے اپنے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے لاہور ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں وائٹ واش کیا ہے اور پی ٹی آئی اورسنگل سیٹرکو شکست ہوئی ہے ،اب انہیں سیاست آہستہ آہستہ سمجھ آتی رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی اور عمران خان کو اس اصول کوماننا پڑے گا۔ حکومتیں ووٹ کے ذریعے آئیں گی اور جائیں عمران خان جان لیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ووٹر کبھی غلطی نہیں کرتا ہم 15وارڈز سے جیتے ہیں لیکن جہاں سے ہم ہارے ہیں ہم وہاں نظر ثانی کریں گے اور اپنی خود احتسابی کریں گے ، عمران خان کو بھی یہ کرنا چاہیے اس سے انکی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ ووٹر نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اتحادیوں نے ریاستی اداروں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ، کراچی کے شہر کو ہر کوئی پر امن دیکھنا چاہتا ہے وہاں پر رینجرز کے ذریعے بلا تفریق اور غیر جانبداری کارروائی کی جارہی ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا گیا جس سے مہنگائی کو بریک لگی ،آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان ایک با وقار ملک کے طور پر سامنے آیا ، وفاق کی کوشش ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری آئے اور چین نے 46ارب ڈالرز کی سرمایہ کی۔ عوام کو معلوم ہے کہ نواز شریف کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل محفوظ ہے ، ہم انرجی بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں ، اب ووٹرز کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوںنے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر قوم اور ووٹرز کا شکر گزار ہوں ،جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور جنہوں نے ووٹ نہیں دیا انہیں بھی یقین دلاتا ہوں کہ انکے حقوق کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے اور امانت میں خیانت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میںملٹری اتھارٹی کابھی شکر گزار ہوں جنہوں نے الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے کردار ادا کیا۔ میں بڑے ادب اور احترام سے الیکشن سے اپیل کروںں گاکہ اپنے رولز میں ترمیم لائیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ اگر 42کنٹونمنٹ بورڈز میں چھٹی کرد ی جاتا تو ٹرن آ?ٹ جو 20سے 25فیصد رہا وہ 50فیصد ہوتا۔ ہم اس حوالے سے درخواستیں کرتے رہے لیکن انہیں خاطر میں نہیں لایا گیا۔ ہزاروں ، لاکھوں افراد کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کی ہے وزرائ کے انتخابی حلقوں میں دوروں پر پابندی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان توقع کرتے ہیں کہ بغیر ثبوتوں کے انکے حق میں فیصلہ آ جائے۔ اب فاضل جوڈیشل کمیشن کہہ رہا ہے کہ منظم دھاندلی کے ثبوت دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چونگی امر سدھو میں پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ سے ہمارے 9کارکن زخمی ہوئے جو جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ہم نے اسکے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما?ں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جس پر پی ٹی آئی اور عوامی تحریک والوں نے ہمارے اوپر قتل کے مقدمات درج کرائے۔ ہم نے صرف انہی لوگوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دی جو وہاں موجود تھے اور مسلح تھے بلکہ وہاں امیدوار بھی موجود نہیں تھا ہم نے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج نہیں کرایا۔ نئے پاکستان کی بات کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔ جھوٹے مقدمات درج کرانے کی روایت کب کی ختم ہو چکی ہے



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…