لیاری ( نیوز ڈیسک ) لیاری میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی سیکورٹی کے لیے 10 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے ، خواتین کمانڈوز بھی حفاظتی فرائض انجام دیں گی۔ پیپلز پارٹی کے جلسے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ، جلسہ گاہ کے اطراف کی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ، جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، دس ہزار اہلکار حفاظتی فرائض انجام دیں گے۔ اطراف کی عمارتوں کی چھتوں اور مرکزی دروازے پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔ جلسے میں سیکورٹی فرائض کے لیے لیڈیز پولیس کمانڈوز اور لیڈیز اہلکار بھی موجود ہیں۔ سیکورٹی کے لیے بڑی تعداد میں سی سی ٹی کیمرے بھی پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی سیوپنگ کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کی 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے ، سندھ ریزرو پولیس اور سپیشل سیکورٹی یونٹ کے 2 ہزار جوان بھی سٹینڈ بائی ہوں گے۔ جلسہ گاہ کے اطراف کے گھروں کی سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔