منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک )پیپلز پارٹی کراچی کے ککری گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے جلسہ عام منعقد کرے گی ، جلسے سے ا صف علی زرداری خطاب کریں گے ، تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، سیکورٹی کے لئے دس ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی ا ج لیاری کے ککری گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ شام کو منعقد ہونے والے جلسے سے پارٹی کے شریک چئیرمین ا صف علی زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ اس جلسے سے پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کا ا غاز کرے گی۔ جلسے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 60 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے عقب میں ایک بڑی سکرین نصب کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کی عمارتوں پر پیپلز پارٹی کے پرچم ، ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، ا صف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی تصاویر پر مبنی سکرینز لگائی گئی ہیں۔ جلسہ کا ا غاز شام پانچ بجے ہوگا۔ جلسے کے شرکا ریلیوں کی شکل میں پہنچیں گے۔ اویس مظفر کی قیادت میں ایک ریلی سٹار گیٹ شاہراہ فیصل سے نکالی جائے گی۔ جلسے کی سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ، جلسہ گاہ میں شرکا واک تھرو گیٹ سے داخل ہوں گے۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی عمارتوں کی چھتوں اور مرکزی دروازے پر بھی پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی سویپنگ کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کی 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…