منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کریں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے کینٹ بورڈ ز کے انتخابات میں سہ فریقی اتحاد کو مستردکردیااور ان کا صفایا کردیا پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کی کامیابی جمہوریت اور انصاف کی فتح اور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت پر بھر پور اعتماد کامظہر ہے صوبہ بھر میں تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی سے مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا بلدیاتی انتخابات میں بھی یہی روایت برقرار رکھتے ہوئے کلین سویپ کریں گے۔ وہ نوشہر ہ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میاں جمشید الدین کاکاخیل بھی انکے ہمرا تھے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک دی اور پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی کو انصاف کی فتح قراردیا انہوں نے نوشہرہ چھا?نیوں میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کو نیک شگون قراردیا اور کہا کہ اس سے صوبے میں تبدیلی کاسفر جاری رہے گایہ کامیابی پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد فطر ی ہے سہ فریقی اتحاد کو اس لیے عوام نے مستر دکیا کہ انہوںنے عوام کے لیے کچھ نہیںکیا صوبے کے تمام کینٹ بورڈ ز میں تحریک انصاف کی کامیابی صوبے کے عوام کا تحریک انصاف کی بہتر کارکردگی کی علامت ہے۔انہوںنے پارٹی کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسی طرح بھر پور کارکردگی دکھاتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میں نوشہرہ کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے کہا کنٹنو نمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کا کردار بہت اہم رہا انتخابات کا تمام مرحلہ فوج کی نگرانی میں جاری رہا اور صاف و شفاف انتخابات کرواکر فوج نے اپنا کردار اداکیا۔انہوں نے صاف وشفاف انتخابات کروانے پر الیکشن کمیشن کی کوششوں کوسراہا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی ائی اور اتحادیوں کی کامیابی یقینی ہوگئی۔ اور انشائ اللہ کینٹ انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی ائی کلین سویپ کرے گی



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…